لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے نوٹوں کی منسوخی پر بحث کرانے کے مطالبے پر آج پھر شدید شوروغل اور ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ایک بار ملتوی کئے جانے کے بعد دن بھر کےلئے ملتوی کردی گئی۔
وقفہ سوال
کے بحث میں نکل جانےکے بعد ایوان کی کارروائی 12بجے دوبارہ شروع ہوئی تو ضروری کام کاج نپٹانے کے بعد اسپیکر سمترامہاجن نے وقفہ صٖفر شروع کردیا۔
اسی دوران اپوزیشن پارٹیوں کے کئی اراکین نوٹوں کی منسوخی پر بحث کامطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے بیچ و بیچ آکر نعرے بازی کرنے لگے۔